For faster navigation, this Iframe is preloading the Wikiwand page for ام الدرداء الصغریٰ.

ام الدرداء الصغریٰ

ام الدرداء الصغریٰ
معلومات شخصیت
شوہر ابودرداء   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فقیہہ ،  عالمہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اُمُّ الدَّرْدَاءِ الصُّغْرَى تابعیہ تھیں۔ ام الدرداء صغریٰ ساتویں صدی عیسوی کے دوران میں دمشق میں ممتاز درجے کی فقیہہ تھیں۔[1] وہ مسجد کے مردانہ حصے میں درس دیا کرتی تھیں۔ وہ یتیم تھیں اور ابو درداء کی کفالت میں وہ مردوں کے ساتھ صلات ادا کرتی تھیں، بالغ ہونے کے بعد خواتین کے ساتھ پڑھنی شروع کی۔ وہ حدیث اور فقہ کی استانی بنیں اور مسجد کے مردانہ میں درس دیا۔

أم الدَّرْدَاء الصُّغْرَى ان کا نام ہجيمہ ہے اوربعض نے جہيمہ بنت فلَان الوصابیہ لکھا ہے ہجيمہ بنت حييّ الأوصابیہ قبيلہ حميرسے تھیں۔[2]
ام الدرداء یہ دو خواتین کی کنیت ہے دونوں ابودرداء صحابی کی زوجہ ہیں، پہلی کبرٰی کہ صحابیہ ہیں خیرہ نام، دوسری صغرٰی تابعیہ ثقہ فقیہ مجتہدہ رواۃ صحاح ستہ میں ہیں ہجمیہ ان کا نام تھا۔[3]

فضل و کمال

[ترمیم]

ابن عبد البر لکھتے ہیں، "وہ (ام درداء صغریٰ) بڑی عاقلہ اور فاضلہ اور صاحب لرائے تھیں۔" نیز "نہایت عابدہ و زاہدہ تھیں"[4]

پیغمبر اسلام اور ابو درداء سے چند حدیثیں روایت کی ہیں۔ ان کے شاگرد میمون بن مہران ہیں، جن کی سماعت پر جمہور کا اتفاق ہے، حافظ ابن عبد البر نے بعض اور راویوں کے نام بھی لکھے ہیں، لیکن یہ سخت غلطی ہے کیونکہ ان میں سے کسی نے ام الدرداء کا زمانہ نہیں پایا۔

معاویہ بن ابی سفیان نے ام درداء صغریٰ (ہجیمہ الوصابیہ) کو شادی کا پیغام بھیجا تو انھوں نے ان کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا، ام الدردا نے کہا میں نے ابو الدرداء کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "عورت اپنے آخری شوہر کے ساتھ ہو گی اور میں ابو الدرداء کے بدلے میں کسی اور کو نہیں چاہتی۔"[5]

وفات

[ترمیم]

ام الدرداء الصغریٰ نے 81ھ میں وفات پائی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Suleman, Mehrunisha; Rajbee, Afaaf. "The Lost Female Scholars of Islam". Emel magazine. Emel magazine
  2. الْأَسَامِی والكنى ،مؤلف: أبو عبد الله أحمد بن حنبل الشيبانی،ناشر: مكتبہ دار الأقصى - الكويت
  3. فتاویٰ رضویہ جلد 9 صفحہ 740
  4. اصابہ ج 8، ص 73
  5. السلسلہ الصحیحہ ١٢٨١ ح٢٧٥ /٣
{{bottomLinkPreText}} {{bottomLinkText}}
ام الدرداء الصغریٰ
Listen to this article

This browser is not supported by Wikiwand :(
Wikiwand requires a browser with modern capabilities in order to provide you with the best reading experience.
Please download and use one of the following browsers:

This article was just edited, click to reload
This article has been deleted on Wikipedia (Why?)

Back to homepage

Please click Add in the dialog above
Please click Allow in the top-left corner,
then click Install Now in the dialog
Please click Open in the download dialog,
then click Install
Please click the "Downloads" icon in the Safari toolbar, open the first download in the list,
then click Install
{{::$root.activation.text}}

Install Wikiwand

Install on Chrome Install on Firefox
Don't forget to rate us

Tell your friends about Wikiwand!

Gmail Facebook Twitter Link

Enjoying Wikiwand?

Tell your friends and spread the love:
Share on Gmail Share on Facebook Share on Twitter Share on Buffer

Our magic isn't perfect

You can help our automatic cover photo selection by reporting an unsuitable photo.

This photo is visually disturbing This photo is not a good choice

Thank you for helping!


Your input will affect cover photo selection, along with input from other users.

X

Get ready for Wikiwand 2.0 🎉! the new version arrives on September 1st! Don't want to wait?