For faster navigation, this Iframe is preloading the Wikiwand page for اعجاز الحق قدوسی.

اعجاز الحق قدوسی

مولانا اعجاز الحق قدوسی، اردو زبان کے معروف محقق، مورخ اور شاعر۔

ولادت

[ترمیم]

اعجاز الحق قدوسی جولائی 1905ء کو جالندھر (پنجاب، بھارت) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد پروفیسر ظہور الحق ایچی سن کالج لاہو رمیں انگریزی کے استاد تھے۔ براعظم پاک و ہند کے پہلے مسلمان تھے جنھوں نے قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ کیا۔ آپ کے بڑے بھائی اظہار الحق قدوسی نے تحریک پاکستان میں اہم اور فعال کردار ادا کیا۔

نسب

[ترمیم]

آپ قطب عالم شیخ عبد القدوس گنگوہی (متوفی 1944ء خانقاہ قدوسیہ گنگوہ، ضلع سہارنپور، یوپی، انڈیا) کی اولاد سے ہیں۔ گنگوہی نے چوراسی 84 سال عمر پائی آپ کی عمر کا بڑا حصہ ریاضتوں، مجاہدوں، عبادت الٰہی، رشد و ہدایت اور مریدوں کی اصلاح و تربیت میں گذرا۔

تعلیم و تربیت

[ترمیم]

ابتدائی تعلیم اس زمانے کے رواج کے مطابق اپنے ننھال قصبہ انبیٹھہ ضلع سہارنپور میں مولانا شفیق احمد انبیٹھوی سے حاصل کی۔ کچھ عرصہ تک مدرسہ مجددیہ سرہند شریف میں تعلیم پاتے رہے اور پھر علوم شرقیہ کی تکمیل ہندوستان کی مشہور دینی درسگاہ مظاہر العلوم سہارنپور سے کی۔ مولانا اسد اللہ رامپوری، مولانا عبد الرحمن کیمبل پوری، مولانا ثابت علی، مولانا منظور احمد وغیرہ سے استفادہ کیا۔

بیعت

[ترمیم]

آپ سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ میں حضرت حکیم قمیس احمد کیف قدوسی (متوفی 1961ء) سجادہ نشین درگاہ شریف شیخ عبد القدوس گنگوہی (متوفی سن 1944ء) سے بیعت ہوئے۔

وفات

[ترمیم]

اعجاز الحق قدوسی نے 9 جمادی الثانی 1406ھ بمطابق 19 فروری 1986ء بروز بدھ 81 سال کی عمر میں انتقال کیا۔ لیاقت آباد میں نما زجنازہ ادا کی گئی اور پاپوش نگر (ناظم آباد، کراچی) کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

تصانیف

[ترمیم]
  • تذکرہ صوفیائے سندھ
  • تذکرہ صوفیائے پنجاب
  • تذکرہ صوفیائے بنگال
  • تذکرہ صوفیائے سرحد
  • شیخ عبدالقدوس گنگوہی اور ان کی تعلیمات
  • تزک جہانگیری کا اردو ترجمہ و حواشی
  • تاریخ سندھ
  • اقبال اور علمائے پاک و ہند
  • تارِیخ مغربی پاکستان
  • رسول اکرم کی صاحبزادیاں
  • سندھ کی تاریخی کہانیاں
  • اقبال کے محبوب صوفیائے کرام
  • برصغیر پاک و ہند کے علما حق پرست
  • سیر الاولیاء (مترجم)
  • سندھ کے فارسی گو شعرا
  • مسلمان بیبیاں
  • سراپائے رسول ﷺ
  • پاک بیبیاں
  • سیرت بتول
  • ہمارے نبی ﷺ کے صحابہ کرام
  • سیرت امام حسن
  • عہد رسالت کے دو بچے
  • درسگاہ رسول ﷺ کے دو طالب علم[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انسائیکلوپیڈیا پاکستانیکا، تالیف، سید قاسم محمود، مطبوعہ شاہکار بک فاؤنڈیشن کراچی
{{bottomLinkPreText}} {{bottomLinkText}}
اعجاز الحق قدوسی
Listen to this article

This browser is not supported by Wikiwand :(
Wikiwand requires a browser with modern capabilities in order to provide you with the best reading experience.
Please download and use one of the following browsers:

This article was just edited, click to reload
This article has been deleted on Wikipedia (Why?)

Back to homepage

Please click Add in the dialog above
Please click Allow in the top-left corner,
then click Install Now in the dialog
Please click Open in the download dialog,
then click Install
Please click the "Downloads" icon in the Safari toolbar, open the first download in the list,
then click Install
{{::$root.activation.text}}

Install Wikiwand

Install on Chrome Install on Firefox
Don't forget to rate us

Tell your friends about Wikiwand!

Gmail Facebook Twitter Link

Enjoying Wikiwand?

Tell your friends and spread the love:
Share on Gmail Share on Facebook Share on Twitter Share on Buffer

Our magic isn't perfect

You can help our automatic cover photo selection by reporting an unsuitable photo.

This photo is visually disturbing This photo is not a good choice

Thank you for helping!


Your input will affect cover photo selection, along with input from other users.

X

Get ready for Wikiwand 2.0 🎉! the new version arrives on September 1st! Don't want to wait?