For faster navigation, this Iframe is preloading the Wikiwand page for ٹیسٹ کرکٹ.

ٹیسٹ کرکٹ

ٹیسٹ میچ کا ایک منظر

ٹیسٹ کرکٹ سب سے لمبی طرز کی کرکٹ ہے۔ کرکٹ کا آغاز ٹیسٹ کرکٹ ہی سے ہوا تھا۔ ایک کرکٹ کھلاڑی کی صلاحیت کا اصل اندازہ ٹیسٹ میچ ہی میں لگایا جا سکتا ہے۔ ایک روزہ کرکٹ اور ٹوئنٹی/20 کرکٹ جیسی تیز کرکٹ کے تعارف کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ آج بھی اتنی مقبول ہے جتنی شروع میں تھی۔ ٹیسٹ کرکٹ کو ٹیسٹ کرکٹ اس لیے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں کھلاڑی کی جسمانی، ذہنی اور کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت کا امتحان ہوتا ہے۔

سب سے پہلا ٹیسٹ میچ انگلیڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر 15 مارچ 1877ء کو کھیلا گیا۔ یہ میچ آسٹریلیا نے 45 رنز سے جیتا۔ البتہ یہ میچ سب سے پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ نہیں تھا۔ بلکہ سب سے پہلا بین الاقوامی میچ امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان 24 ستمبر 1844ء میں کھیلا گیا۔ جو کینیڈا نے 23 رنز سے جیتا۔

ٹیسٹ کی حیثیت

[ترمیم]

ٹیسٹ کرکٹ فرسٹ کلاس کرکٹ کا ایک حصہ ہے۔ لیکن اول درجہ کرکٹ اور بین الاقوامی کرکٹ میں بہت گہرا فرق ہے۔ ٹیسٹ میچ دو ممالک کی قومی ٹیموں کے درمیان میں کھیلا جاتا ہے۔ ٹیسٹ میچ صرف ان ممالک کے درمیان میں کھیلا جاتا ہے جن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ کی حیثیت دی گئی ہے۔ 2007ء تک صرف دس ممالک کو یہ حیثیت دی جا چکی ہے۔ آخری ملک جس کو یہ حیثیت دی گئی،بنگلہ دیش ہے۔ اس کو 2000ء میں یہ حیثیت دی گئی تھی۔

ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک

[ترمیم]

اب تک صرف دس ممالک کو ٹیسٹ کھیلنے کی اجازت ہے۔ جن ممالک کو یہ حیثیت نہیں ملی وہ ممالک آپس میں ایک روزہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔

وہ ممالک یہ ہیں۔ ( اس کے ساتھ تاریخ درج کی گئی ہے جب ان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی۔)

نمبر ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ نوٹ
1  انگلستان 15 مارچ، 1877
2  آسٹریلیا 15 مارچ، 1877
3  جنوبی افریقا 12 مارچ، 1889 1970 سے 1992 تک اپارتھاڈ کی وجہ سے جنوبی افریقہ پر پابندی عائد کر دی تھی۔
4  ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ 23 جون، 1928
5  نیوزی لینڈ 10 جنوری، 1930
6  بھارت 25 جون، 1932 1947 تک بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش برطانوی زیرِ تسلط ہندوستان کا حصہ تھے۔
7  پاکستان 16 اکتوبر، 1952 1971 تک بنگلہ دیش، پاکستان کا حصہ تھا۔
8  سری لنکا 17 فروری، 1982
9  زمبابوے 18 اکتوبر، 1992 10 جون، 2004 سے 6 جنوری، 2005 اور 18 جنوری، 2006 سے زمبابوے پر پابندی عائد ہے۔
10  بنگلادیش 10 نومبر، 2000

طریقۂ کار

[ترمیم]

ٹیسٹ میچ گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان میں زیادہ سے زیادہ پانچ دن کھیلا جاتا ہے۔ البتہ یہ میچ کسی ایک ٹیم کے جیتنے پر جلدی ختم ہو سکتا ہے۔ کھیل ہر روز دو دو گہنٹے پر مشتمل تین حصوں میں کھیلا جاتا ہے۔ ان کے درمیان میں پنتالیس (45) منٹ کا دوپہر کے کھانے اور بیس (20) منٹ کا چائے کا وقفہ ہوتا ہے۔ موسم کی وجہ سے کھیل جلدی ہونے کی صورت میں کھیل کم دورانیہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ ٹیسٹ میچ شروع میں چھ دن تک بھی کھیلا جاتا تھا۔

ہر ٹیسٹ کے شروع میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور میچ ریفری ٹاس کے لیے میدان میں ملتے ہیں۔ ٹاس جیتنے والا کپتان پہلے بلے بازی یا گیند بازی کا فیصلہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]
{{bottomLinkPreText}} {{bottomLinkText}}
ٹیسٹ کرکٹ
Listen to this article

This browser is not supported by Wikiwand :(
Wikiwand requires a browser with modern capabilities in order to provide you with the best reading experience.
Please download and use one of the following browsers:

This article was just edited, click to reload
This article has been deleted on Wikipedia (Why?)

Back to homepage

Please click Add in the dialog above
Please click Allow in the top-left corner,
then click Install Now in the dialog
Please click Open in the download dialog,
then click Install
Please click the "Downloads" icon in the Safari toolbar, open the first download in the list,
then click Install
{{::$root.activation.text}}

Install Wikiwand

Install on Chrome Install on Firefox
Don't forget to rate us

Tell your friends about Wikiwand!

Gmail Facebook Twitter Link

Enjoying Wikiwand?

Tell your friends and spread the love:
Share on Gmail Share on Facebook Share on Twitter Share on Buffer

Our magic isn't perfect

You can help our automatic cover photo selection by reporting an unsuitable photo.

This photo is visually disturbing This photo is not a good choice

Thank you for helping!


Your input will affect cover photo selection, along with input from other users.

X

Get ready for Wikiwand 2.0 🎉! the new version arrives on September 1st! Don't want to wait?