For faster navigation, this Iframe is preloading the Wikiwand page for نوسٹرا ڈیمس.

نوسٹرا ڈیمس

مچل نوسٹر ڈومس
(لاطینی میں: Nostradamus ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Nostradamus: ان کے بیٹے کیسر کی طرف سے بنائی گئی ان کی تصویر

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (فرانسیسی میں: Michel de Nostredame ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 14 یا 21 دسمبر 1503ء
سینٹ ریمی ڈی پرونس, پرونس, فرانس
وفات 2 جولائی 1566(1566-70-20) (عمر  62 سال)
سالون دی پرونس, پرونس, فرانس
وجہ وفات مرض نظام قلب و عروقی   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت فرانس   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب رومن کیتھولک
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ مونپلیہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ پیشنگوئی, مصنف, مترجم, فلکیات
پیشہ ورانہ زبان فرانسیسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت فالج کے علاج کے لیے جانے جاتے تھے
دستخط

مچل نوسٹر ڈومس (1503ء - 1566ء) ایک معروف فرانسیسی پیشن گوئی کرنے والا تھا انھوں نے لے پروفیٹی (Les Propheties) نامی کتاب لکھی۔ یہ کتاب چار سو سال میں سب سے زیادہ بکنے والی کتاب ہے۔ مچل ڈی نوسٹرا ڈیمس کا تعلق ایک قدیم یورپی یہودی خاندان سے تھا، اس کا دادا بییر ڈی نوسٹرا ڈیمس ایک یہودی تاجر تھا جو علم و تحقیق سے شغف رکھتا تھا، اس کے بیٹوں میں جیک نوسٹرا ڈیمس جو مچل کا باپ تھا نے ایک امیر مسیحی خاتون سے دوسری شادی کرکے مسیحیت قبول کر لی تھی اس وقت مچل کی عمر نو سال تھی۔

ان کے مداحوں کے نزدیک وہ سچی پیشن گوئیاں کرتا تھا مثلا شاہ ہنری کی موت کے بعد جس کی نوسٹر ڈومس نے پہلے ہی بڑی تفصیلی پیشین گوئی کردی تھی، ملکہ کیٹرین ڈی میچی کو اس پر غصہ آگیا تھا گویا شاہ اس کی پیشین گوئی کی وجہ سے مرا ہو۔دوسری عالمی جنگ ،نائن الیون، پینٹاگون حملہ ،بیسویں صدی کی سائنسی انقلابات ان تمام واقعات کی کڑیاں ان کے پیشگوئیوں سے ملائی گئی ہیں۔

وفات

[ترمیم]

یکم جولائی 1566ء میں نوسٹر ڈومس خاموشی سے اس جہانِ فانی سے کوچ کرگیا، اسی رات اس کے طبیب کے پیر میں موچ آگئی چنانچہ وہ نوسٹر ڈومس کو ایک نظر بھی دیکھنے سے محروم رہا حتیٰ کہ اسے دفن کر دیا گیا۔

قبر کشائی

[ترمیم]

ان کی قبر کشائی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ مذکور ہے۔ مئی1791ء فرانسیسی انقلاب کا عروج، جب بڑے بڑے سر کاٹ دیے گئے تھے اور ظالم حکمران اپنے طبعی انجام کو پہنچا دیے گئے تھے۔ تین چرواہوں کے دماغ پر شراب کا نشہ سر چڑھ کر بول رہا تھا اور ان کی عقل پر حاوی ہو گیا تھا، مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ بدقسمتی انھیں دعوت دے رہی تھی، کیونکہ انھوں نے مشہور طبیب اور فلکیات دان مچل ڈی نوسٹرا ڈیمس کی قبر کھودنے کا فیصلہ کر لیا تھا!!

یہ کام اتنا مشکل بھی نہیں تھا، قبر ایک پرانے چرچ کے احاطے میں تھی جس میں لکڑی کا ایک تابوت دھرا تھا جو دو سو سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کی وجہ سے گل سڑ چکا تھا۔ نشے میں ان تینوں نے قبر کھودنی شروع کی، جلد ہی گلا سڑا تابوت ان کے سامنے تھا۔ وہ جیت کی خوشی سے چلائے اور تابوت کھولنے لگے اور اچانک ان کی آواز ان کے حلق میں ہی اٹک گئی اور آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔ ہڈیوں کے ڈھانچے کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈھانچے کے گلے میں لٹکی ایک تختی کی وجہ سے ۔

تختی پر اس دن کی تاریخ درج تھی

سترہ مئی 1791ء

تختی کی پشت پر صاحبِ قبر نے حیران کن تفصیل سے اپنی قبر کھودنے کی پیشین گوئی ایک رباعی کی شکل میں درج کی تھی:

انقلاب کے دو سال بعد اور پانچویں مہینے میں
تین نشئی پرانی قبر کھودیں گے
دو اسی رات مر جائیں گے
اور تیسرا آخر تک پاگل رہے گا

یہ رباعی پڑھ کر تینوں کا نشہ کافور ہو گیا۔ وہ تینوں ڈر کے مارے پیچھے ہٹے اور وہاں سے بھاگنا چاہا مگر انقلابی پولیس نے انھیں بھاگتے ہوئے دیکھ لیا اور ان پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں ان میں سے دو ہلاک ہو گئے اور تیسرا شدتِ خوف سے پاگل ہو گیا۔

بیرونی روابط

[ترمیم]

٭ مستقبل بینآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ makki.urducoder.com (Error: unknown archive URL)

{{bottomLinkPreText}} {{bottomLinkText}}
نوسٹرا ڈیمس
Listen to this article

This browser is not supported by Wikiwand :(
Wikiwand requires a browser with modern capabilities in order to provide you with the best reading experience.
Please download and use one of the following browsers:

This article was just edited, click to reload
This article has been deleted on Wikipedia (Why?)

Back to homepage

Please click Add in the dialog above
Please click Allow in the top-left corner,
then click Install Now in the dialog
Please click Open in the download dialog,
then click Install
Please click the "Downloads" icon in the Safari toolbar, open the first download in the list,
then click Install
{{::$root.activation.text}}

Install Wikiwand

Install on Chrome Install on Firefox
Don't forget to rate us

Tell your friends about Wikiwand!

Gmail Facebook Twitter Link

Enjoying Wikiwand?

Tell your friends and spread the love:
Share on Gmail Share on Facebook Share on Twitter Share on Buffer

Our magic isn't perfect

You can help our automatic cover photo selection by reporting an unsuitable photo.

This photo is visually disturbing This photo is not a good choice

Thank you for helping!


Your input will affect cover photo selection, along with input from other users.

X

Get ready for Wikiwand 2.0 🎉! the new version arrives on September 1st! Don't want to wait?