For faster navigation, this Iframe is preloading the Wikiwand page for
قارا خانی.
قارا خانی
قراخانیان (قراخانی خانات) یا آل افراسیاب جسے ایلک خانیان (ایلک خانات) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایک ترک حکومت تھی جس نے 840ء سے 1211ء تک وسطی ایشیا پر راج کیا۔ قراخانیان اور ایلیک خانیان خاقان کا شاہی لقب اختیار کرتے تھے جو خاندان کے خاتمے تک ترکوں کا سب سے اہم لقب تھا۔
خانات نے وسطی ایشیا میں ما وراء النہرپر فتح حاصل کی اور 999–1211 کے درمیان حکمرانی کی۔ ان کی ما وراء النہر آمد نے وسطی ایشیاء میں [ایرانی]] سے ترک ہونے کی ایک اہم تبدیلی کا اشارہ دیا ، پھر بھی قراخانیوں نے اپنی مقامی ترکثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ فارس-عرب مسلم ثقافت کو تسلیم کر لیا۔
قراخانی خانات کے دارالحکومتوں میں کاشغر ، بلاساغون ، اؤزگن اور سمرقند شامل تھے۔ 1040 کی دہائی میں ، خانات مشرقی اور مغربی خانات میں تقسیم ہوگیئے۔ گیارہویں صدی کے آخر میں ، وہ سلجوقیوں کے زیر اقتدار آئے ، اس کے بعد بارہویں صدی کے وسط میں قراختانوں نے بھی حملہ کیا۔ مشرقی خانات کا خاتمہ قراختانوں نے 1211 میں کیا۔ مغربی خانات کو خوارزمشاہی خاندان نے 1213 میں ختم کر دیا۔
This browser is not supported by Wikiwand :( Wikiwand requires a browser with modern capabilities in order to provide you with the best reading experience. Please download and use one of the following browsers:
Your input will affect cover photo selection, along with input from other users.
X
Get ready for Wikiwand 2.0 🎉! the new version arrives on September 1st! Don't want to wait?
Oh no, there's been an error
Please help us solve this error by emailing us at support@wikiwand.com
Let us know what you've done that caused this error, what browser you're using, and whether you have any special extensions/add-ons installed.
Thank you!