For faster navigation, this Iframe is preloading the Wikiwand page for شعلے.

شعلے

شعلے
ہدایت کاررمیش سپی
پروڈیوسرجی پی سپی
تحریرجاوید اختر
سلیم خان
ستارےدھرمیندر
سنجیو کمار
ہیما مالنی
امیتابھ بچن
جیا بچن
امجد خان
موسیقیراہول دیو برمن
سنیماگرافیدوارکا دویچا
ایڈیٹرایم ایس شندے
تقسیم کارسپی فلمز
تاریخ نمائش
15 اگست 1975ء
دورانیہ
199 دقیقہ
ملکبھارت کا پرچم بھارت
زباناردو
بجٹ2 کروڑ روپے [1]
باکس آفس768.81 کروڑ روپے

شعلے بھارت کی ایک اردو فلم ہے جس کے لیے ہدایات رمیش سپی نے دی تھیں۔ یہ بھارت کی فلمی صنعت بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ہندوستانی فلم ہے۔ 15 اگست 1975ء کو جاری ہونے والی اس فلم میں دھرمیندر، سنجیو کمار، امیتابھ بچن، ہیما مالنی، جیا بچن اور امجد خان نے اپنی فنکاری کے جوہر دکھائے۔ ریاست کرناٹک کے قصبہ رام نگر کے پہاڑی علاقے میں فلمائی گئی یہ فلم دراصل دو چھوٹے موٹے مجرموں کی کہانی ہے جن کی خدمات ایک ڈاکو گبر سنگھ کی گرفتاری کے لیے حاصل کی گئی تھیں۔

یہ بھارتی فلمی تاریخ میں سب سے زیادہ منافع بخش فلم ہے۔ اس نے 7 ارب 68 کروڑ 81 لاکھ روپے (160 ملین امریکی ڈالرز) کی آمدنی حاصل کی۔ فلم ممبئی کے ایک سینما گھر "منروا" میں مسلسل 286 ہفتوں (پانچ سے زائد سال) تک نمائش کے لیے چلتی رہی۔ شعلے اب بھی بھارت بھر میں 60 سینما گھروں میں 50 ہفتے، جسے فلمی اصطلاح میں گولڈن جوبلی کہا جاتا ہے، تک مسلسل نمائش پر لگی رہنے کا ریکارڈ رکھتی ہے اور 1970ء کی دہائی کے اواخر، 1980ء، 1990ء کی دہائیوں اور 2000ء کی دہائی کے اوائل میں سینما گھروں میں ایک مرتبہ پھر جلوہ گر ہو کر اپنی اصل آمدنی میں دگنا اضافہ کیا۔ شعلے بھارت کی تاریخ کی پہلی فلم تھی جس نے ملک کے 100 سے زائد سینما گھروں میں 25 ہفتے تک نمائش کے لیے موجود رہی۔

1999ء میں بی بی سی انڈیا نے اسے "ہزاریے کی بہترین فلم" قرار دیا جبکہ انڈیا ٹائمز نے اسے بالی ووڈ کی لازمی دیکھنے والی اولین 25 فلموں میں شمار کیا۔[2] اسی سال 50 ویں فلم ویئر ایوارڈز کی تقریب میں منصفین نے اسے ایک خصوصی اعزاز "فلم فیئر 50 سالوں کی بہترین فلم" سے نوازا۔

یہ فلم مغربی فلموں کی نقالی کی ایک اور بہترین مثال تھی، جیسا کہ بھارت کی فلمی صنعت میں بیشتر فلمیں ہوتی ہیں۔ یہ فلم خاص طور پر سرجیو لیون کی اسپیگھٹی ویسٹرنز (Spaghetti Westerns) اور جون اسٹرجز کی دی میگنفیسنٹ سیون (The Magnificent Seven) سے بہت زیادہ متاثر تھی۔ اس کے علاوہ چند مناظر 1969ء کی وائلڈ بنچ (The Wild Bunch) اور 1973ء کی بلی دی کڈ (Billy the Kid) کی نقالی تھے۔

اہم کردار

[ترمیم]

موسیقی

[ترمیم]

فلم کی موسیقی راہول دیو برمن (المعروف آر ڈی برمن) نے ترتیب دی تھی۔ یہ ایک گیت محبوبہ محبوبہ انھوں نے خود گایا بھی تھا۔ فلم کے دیگر گانے و گلوکار یہ ہیں:

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. بالی ووڈ کی بہترین فلمیں -
  2. لازمی دیکھنے والی 25 بھارتی فلمیں آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ movies.indiatimes.com (Error: unknown archive URL) - انڈیا ٹائمز
{{bottomLinkPreText}} {{bottomLinkText}}
شعلے
Listen to this article

This browser is not supported by Wikiwand :(
Wikiwand requires a browser with modern capabilities in order to provide you with the best reading experience.
Please download and use one of the following browsers:

This article was just edited, click to reload
This article has been deleted on Wikipedia (Why?)

Back to homepage

Please click Add in the dialog above
Please click Allow in the top-left corner,
then click Install Now in the dialog
Please click Open in the download dialog,
then click Install
Please click the "Downloads" icon in the Safari toolbar, open the first download in the list,
then click Install
{{::$root.activation.text}}

Install Wikiwand

Install on Chrome Install on Firefox
Don't forget to rate us

Tell your friends about Wikiwand!

Gmail Facebook Twitter Link

Enjoying Wikiwand?

Tell your friends and spread the love:
Share on Gmail Share on Facebook Share on Twitter Share on Buffer

Our magic isn't perfect

You can help our automatic cover photo selection by reporting an unsuitable photo.

This photo is visually disturbing This photo is not a good choice

Thank you for helping!


Your input will affect cover photo selection, along with input from other users.

X

Get ready for Wikiwand 2.0 🎉! the new version arrives on September 1st! Don't want to wait?