For faster navigation, this Iframe is preloading the Wikiwand page for سید قطب.

سید قطب

سید قطب
سید قطب شہید 1966 میں جمال عبدالناصر کے دور آمریت میں عدالتی مقدمہ کے دوران
معروفیتسید قطب
پیدائش9 اکتوبر 1906(1906-10-09)
موشا، محافظہ اسیوط، خديويت مصر
وفات29 اگست 1966(1966-80-29) (عمر  59 سال)
قاہرہ، مصر
نسلمصری
عہداکیسویں صدی
مذہباسلام
مکتب فکراہل سنت
شعبۂ عملاسلام، سیاست، تفسیر قرآن (تفسیر قرآن)
اہم نظریاتزمانہ جاہلیت کی ثقافت کی نفی، عبودیت، الہ، حاکمیت، دین کی صحیح تعریف
کارہائے نماياںفی ظلال القرآن (تفسیر قرآن)، معالم فی الطریق

سید قطب کا اصل نام سید ہے جبکہ قطب ان کا خاندانی نام ہے۔ ان کے آباء واجداد اصلاً جزیرۃ العرب کے رہنے والے تھے۔ ان کے خاندان کے ایک بزرگ وہاں سے ہجرت کرکے بالائی مصر کے علاقے میں آباد ہو گئے تھے۔ سید قطب کی پیدائش 9 اکتوبر 1906ء میں مصر کے ضلع اسیوط کے موشا نامی گاؤں میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں اور بقیہ تعلیم قاہرہ یونیورسٹی سے حاصل کی اور بعد میں یہیں پروفیسر ہو گئے۔ کچھ دنوں کے بعد وزارت تعلیم کے انسپکٹر آف اسکولز کے عہدے پر فائز ہوئے اور اس کے بعد ’’اخوان المسلمین‘‘ سے وابستہ ہو گئے اور آخری دم تک اسی سے وابستہ رہے۔

ادبی خدمات

[ترمیم]

سید قطب شہید مصری معاشرے کے اندر ایک ادیب لبیب کی حیثیت سے ابھرے۔ سیاسی اور اجتماعی نقاد کے عنوان سے انھوں نے نام پیدا کیا۔ ان کی اہم ترین تصنیف قرآن کریم کی تفسیر ہے جو ’’فی ظلال القرآن‘‘کے نام سے عربی میں لکھی گئی ہے اور اس کا ترجمہ بشمول اردو کئی زبانوں میں ہو چکا ہے۔

گرفتاری

[ترمیم]

جمال ناصر کے تاریک دور آمریت میں کئی بار آپ کو پابند سلاسل کیا گیا۔ اخوان المسلمین سے آپ کی وابستگی مصری حکومت کو بہت کھٹکتی تھی۔

ثابت قدمی

[ترمیم]

جمال ناصر کے دور میں جب آپ کو گرفتار ہوئے تقریبا 10 سال ہوچلے تھے۔ مصری حکومت نے یہ پیشکش کی کہ آپ چند سطور لکھ دیں جن میں مصری حکومت سے معافی کی درخواست کی گئی ہو آپ نے فرمایا، "مجھے تعجب ہوتا ہے ان لوگوں پر جو یہ کہتے ہیں کہ باطل سے معافی مانگ لے۔ اگر میری گرفتاری قدرت کی طرف سے ہے تو میں اسی میں خوش ہوں اور اگر میری گرفتاری باطل کی طرف سے ہے تو میں باطل سے رحم کی بھیک مانگنے کے لیے ہرگز تیار نہیں"۔ اس کے بعد آپ پر ظلم و ستم کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا۔

شہادت

[ترمیم]

بالآخر اسلام کے اس عظیم مفکر، داعی او ر مفسر قرآن کو ان کی شہرہ آفاق کتاب معالم فی الطريق لکھنے پر مصری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے کے بے بنیاد الزام میں 25 اگست 1966ء کو پھانسی دے دی گئی۔

تصانیف

[ترمیم]

1-فی ظلال القران (تفسیر/ قران کے زیرسایہ)

2-العدالۃ الاجتماعیہ فی الاسلام (اسلام کاعدل اجتماعی)

3-مشاھدۃ القیامہ فی القران (قران میں قیامت کے مناظر)

4-التصویرالفنی فی القران (قران کے فنی پہلو)

5-معرکۃ الاسلام والراسمالیہ (اسلام اورسرمایہ داری کی کشمکش)

6-السلام العالمی والاسلام (عالمی امن اوراسلام)

7-دراسات اسلامیہ (اسلامی مقالات)

8-النقدالادبی.اصول مناھجہ (ادبی تنقیدکے اصول ومناہج)

9-نقدکتاب.مستقبل الثقافۃ (مستقبل الثقافہ پرتنقیدی نظر)

10-کتب وشخصیات (کتابیں اور شخصیتیں )

11-مجتمع اسلامی (اسلامی معاشرہ کے خدوخال)

12-امریکۃ التی رایت (امریکا، جسے میں نے دیکھا)

13-اشواک (کانٹے)

14-طفل من القریۃ (گاؤں کابچہ)

15-المدینۃ المسحورۃ (سحرزدہ شہر)

16-الاطیاف الاربعہ (چاروں بہن بھائیوں کے افکاروتخیلات کامجموعہ)

17-القصص الدینیہ (انبیاکے قصے)

18-قافلہ الرقیق (مجموعہ اشعار)

19-حلم الفجر (مجموعہ اشعار)

20-الشاطی المجہول (مجموعہ اشعار)

21-مھمۃ الشاعر فی الحیاۃ (زندگی کے اندرشاعرکااصل وظیفہ)

22-معالم فی الطریق (جادہ ومنزل)

  • المستقبل لھذا الدين
  • ھذا الدین
  • كیف وقعت مراكش تحت الحماہۃ الفرنسیۃ؟
  • الصبح يتنفس
  • قیمۃ الفضیلۃ بين الفرد والجماعۃ
  • حدثینی
  • الدلالۃ النفسیۃ للالفاظ والتراكيب العربیۃ
  • ھل نحن متحضرون؟
  • ہم الحياۃ
  • وظیفۃ الفن والصحافۃ
  • العدالۃ الاجتماعیۃ فی السلام
  • شيلوك فلسطين او قضیۃ فلسطین
  • اين انت يا مصطفى كامل؟
  • ھتاف الروح
  • تسبیح
  • فلنعتمد على انفسنا
  • ضریبۃ الذل
  • این الطریق؟

متعلقہ مضامین

[ترمیم]
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
{{bottomLinkPreText}} {{bottomLinkText}}
سید قطب
Listen to this article

This browser is not supported by Wikiwand :(
Wikiwand requires a browser with modern capabilities in order to provide you with the best reading experience.
Please download and use one of the following browsers:

This article was just edited, click to reload
This article has been deleted on Wikipedia (Why?)

Back to homepage

Please click Add in the dialog above
Please click Allow in the top-left corner,
then click Install Now in the dialog
Please click Open in the download dialog,
then click Install
Please click the "Downloads" icon in the Safari toolbar, open the first download in the list,
then click Install
{{::$root.activation.text}}

Install Wikiwand

Install on Chrome Install on Firefox
Don't forget to rate us

Tell your friends about Wikiwand!

Gmail Facebook Twitter Link

Enjoying Wikiwand?

Tell your friends and spread the love:
Share on Gmail Share on Facebook Share on Twitter Share on Buffer

Our magic isn't perfect

You can help our automatic cover photo selection by reporting an unsuitable photo.

This photo is visually disturbing This photo is not a good choice

Thank you for helping!


Your input will affect cover photo selection, along with input from other users.

X

Get ready for Wikiwand 2.0 🎉! the new version arrives on September 1st! Don't want to wait?