For faster navigation, this Iframe is preloading the Wikiwand page for
سامی قوم (ناروے).
سامی قوم (ناروے)
ناروےیورپ میں واقع ہے۔ یہ اسکینڈے نیویا کا ایک سرسبز و شاداب اور خوش حال ملک ہے، جہاں امریکا کے ریڈ انڈین (Red Indians) اور آسٹریلیا کے ایبوریجنل (Aboriginal) کی طرح کچھ قدیم باشندے آباد ہیں، جو سامی (Sami) کہلاتے ہیں۔
اس وقت ناروے میں ان لوگوں کی تعداد تیس ہزار (3000) کے لگ بھگ ہے۔ سامی باشندوں کی اپنی منفرد ثقافت اور زبان ہے۔ یہ بڑے رنگ برنگے اور کشیدہ کاری سے سجے ہوئے لباس پہنتے ہیں۔ سامی باشندوں کا رہن سہن، مکانات، رقص و سرور، دست کاریاں اور دیگر فنون ایک خاص تہذیبی رنگ کے حامل ہیں۔ تقریباً نصف
سامی باشندے ناروے کے علاقے فن مارک میں آباد ہیں، جب کہ باقی سویڈن اور فن لینڈ سے ملحق سرحدی علاقوں میں رہتے ہیں۔ یہ لوگ رینڈئیر (برفانی ہرن، Reindeer) پالتے ہیں۔ ماہی گیری، زراعت، تجارت اور مواصلات کے شعبوں میں بھی کام کرتے ہیں۔ کچھ سامی اب ناروے کی شہری نظام کا حصہ بھی بن چکے ہیں اور زندگی کے تمام شعبوں میں مصروف عمل ہیں۔
ان کی قدیم تہذیب اور تمدن اب بھی محفوظ ہے، اس لیے کہ یہ اپنی تاریخ اور روایات پر بڑا فخر کرتے ہیں۔ یہ گورے چٹے لوگ چہروں پر مسکراہٹ سجائے آپ کو اپنے علاقوں میں خوش آمدید کہنے کے منتظر رہتے ہیں۔
This browser is not supported by Wikiwand :( Wikiwand requires a browser with modern capabilities in order to provide you with the best reading experience. Please download and use one of the following browsers:
Your input will affect cover photo selection, along with input from other users.
X
Get ready for Wikiwand 2.0 🎉! the new version arrives on September 1st! Don't want to wait?
Oh no, there's been an error
Please help us solve this error by emailing us at support@wikiwand.com
Let us know what you've done that caused this error, what browser you're using, and whether you have any special extensions/add-ons installed.
Thank you!