For faster navigation, this Iframe is preloading the Wikiwand page for دار الحکومت.

دار الحکومت

انگلستان اور مملکت متحدہ کا دار الحکومت لندن

دار الحکومت یا پائے تخت (انگریزی: Capital City) ایسا شہر یا علاقہ جہاں سے کسی ملک کا نظام چلایا جاتا ہے یا جہاں قومی و سرکاری ادارے اور دفاتر موجود ہوں دار الحکومت کہلاتا ہے۔

نام

[ترمیم]

دار الحکومت لفظ کا مطلب ہوتا ہے "حکومت کا گھر"، "حکومتی جگہ"، "شہرِ اقتدار" یا "سربراہ شہر"۔ موجودہ وقت میں تو دار الحکومت کا لفظ استعمال ہوتا ہے جبکہ جب خلافت ہوتی تهی تو اس وقت دار الخلافہ یا دارالخلافت کہا جاتا تها۔

اقسام

[ترمیم]

خاص طور پر دار الحکومت سے مراد ملکی یا قومی دار الحکومت مراد لیا جاتا ہے۔ لیکن عام طور پر اس کے علاوہ بھی دار الحکومت ہو سکتے ہیں جیسے ضلعی دار الحکومت، تحصیلی دار الحکومت اور دیگر اقسام بھی ہو سکتی ہیں۔

مشترکہ دار الحکومت

[ترمیم]

دو ریاستوں کا نظم نسق کبھی کبھار ایک ہی دار الحکومت کے ذمہ ٹھہرتا ہے۔ ہندوستان میں دو دار الحکومت ایسے ہیں جہاں سے دو ریاستوں کے انتظامی امور انجام دیے جاتے ہیں۔ ایک دار الحکومت کا نام چنڈی گڑھ ہے جو شمالی ہندوستانی کی دو ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کا مشترکہ دار الحکومت ہے۔ دوسرے مشترکہ دار الحکومت کا نام حیدرآباد ہے جو جنوبی ہندوستان کی ریاستیں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے انتظامی امور انجام دیتا ہے۔

مختلف ممالک اور ان کے پایۂ تخت

[ترمیم]

منصوبہ بند دار الحکومت

[ترمیم]

اکثر دار الحکومت وہاں کے قدیم تاریخی شہر ہوتے ہیں تاہم مندرجہ ذیل ایسے دار الحکومتوں کی فہرست سے جنہیں ایک منصوبہ بندی کے تحت بنایا گیا۔

تفصیل

[ترمیم]

سیاسی اعتبار سے دار الحکومت، حکومت سے متعلقہ مخصوص شہر یا قصبہ ہوتا ہے، دوسرے الفاظ میں دار الحکومت وہ شہر ہوتا ہے جہاں حکومتی دفاتر، مجلس گاہیں وغیرہ ہوتی ہیں۔ تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو وہ شہر جو کسی علاقہ میں معاشی مرکز کی اہمیت رکھتے تھے وہی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ اہمیت اختیار کرتے گئے اور وہی دار الحکومت قرار پائے مثلاً لندن یا ماسکو۔

دار الحکومت قدرتی طور پر ایسے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے ہیں یا انتظامی قابلیت رکھتے ہیں مثلاً وکیل، صحافی، سماجی محققین وغیرہ۔ دار الحکومت کسی ملک کے معاشی، ثقافتی و سماجی مرکز کے طرح ہوتا ہے۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ حکومتوں کو دار الحکومت جیسے بڑے شہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامات بھی کرنے پڑتے ہیں اور دار الحکومت تبدیل بھی کرنے پڑتے ہیں۔ جس کی مثال برازیل کی ہے جہاں ریو ڈی جینیرو میں زیادہ بھیڑ بھاڑ ہونے کی وجہ سے براسیلیا کو دار الحکومت بنایا گیا۔ ایسے ہی اعلانات جنوبی کوریا کی حکومت بھی کر چکی ہے جو سیول کو زیادہ رش والی جگہ قرار دے کر یونگی گونگجو کو دار الحکومت بنانا چاہتی ہے۔

ایسی بھی مثالیں موجود ہیں جہاں کسی ملک کے ایک سے زیادہ دار الحکومت ہیں یا کوئی مخصوص دار الحکومت نہیں ہے۔ جس کی مثالیں درج ذیل ہیں۔

  • بولیویا: سوکرے ابھی تک قانونی دار الحکومت ہے لیکن زیادہ تر حکومتی معاملات کو لاپاز منتقل کیا جاچکا ہے۔
  • چلی: دار الحکومت سانتیاگو ہے لیکن قومی اسمبلی والپاریزو میں ہے۔
  • آئیوری کوسٹ: 1983ء میں یاموسوکرو کو دار الحکومت قرار دیا گیا، لیکن زیادہ تر حکومتی دفاتر اور سفارتخانے عابد جان میں ہی ہیں۔
  • اسرائیل: یروشلم کو قانونی دار الحکومت قرار دیا گیا ہے جہاں عدالت عظمی اور دوسرے حکومتی دفاتر ہیں لیکن فلسطین کے ساتھ تنازع کی وجہ سے عالمی برادری اس کو دار الحکومت تسلیم نہیں کرتی اور ان کے سفارت خانے تل ابیب میں ہیں۔ اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بھی تل ابیب میں ہے۔
  • ناؤرو: صرف 21 مربع کلو میٹر رقبہ پر مشتمل ملک ہے جس کا کوئی دار الحکومت نہیں ہے۔
  • نیدرلینڈز: قانونی دار الحکومت کا درجہ ایمسٹرڈیم کو حاصل ہے لیکن حکومتی دفاتر، اسمبلی، عدالت عظمی وغیرہ دی ہیگ میں ہیں۔
  • جنوبی افریقا۔ انتظامی دار الحکومت پریٹوریا ہے، قانون سازی کے لیے دار الحکومت کا درجہ کیپ ٹاؤن کا ہے اور عدالتی دار الحکومت بلوم فاؤنٹین ہے۔

مزید پڑھیے

[ترمیم]
{{bottomLinkPreText}} {{bottomLinkText}}
دار الحکومت
Listen to this article

This browser is not supported by Wikiwand :(
Wikiwand requires a browser with modern capabilities in order to provide you with the best reading experience.
Please download and use one of the following browsers:

This article was just edited, click to reload
This article has been deleted on Wikipedia (Why?)

Back to homepage

Please click Add in the dialog above
Please click Allow in the top-left corner,
then click Install Now in the dialog
Please click Open in the download dialog,
then click Install
Please click the "Downloads" icon in the Safari toolbar, open the first download in the list,
then click Install
{{::$root.activation.text}}

Install Wikiwand

Install on Chrome Install on Firefox
Don't forget to rate us

Tell your friends about Wikiwand!

Gmail Facebook Twitter Link

Enjoying Wikiwand?

Tell your friends and spread the love:
Share on Gmail Share on Facebook Share on Twitter Share on Buffer

Our magic isn't perfect

You can help our automatic cover photo selection by reporting an unsuitable photo.

This photo is visually disturbing This photo is not a good choice

Thank you for helping!


Your input will affect cover photo selection, along with input from other users.

X

Get ready for Wikiwand 2.0 🎉! the new version arrives on September 1st! Don't want to wait?