For faster navigation, this Iframe is preloading the Wikiwand page for جامعہ عالیہ.

جامعہ عالیہ

جامعہ عالیہ
معلومات
تاسیس 1780
نوع عوامی جامعہ
محل وقوع
إحداثيات 22°35′22″N 88°29′12″E / 22.58952°N 88.4866°E / 22.58952; 88.4866   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہر کولکاتا
ملک بھارت
شماریات
ویب سائٹ www.aliah.ac.in
Map

جامعہ عالیہ یا عالیہ یونیورسٹی (سابقہ نام: مدرسہ عالیہ کلکتہ) حکومت کے زیر انتظام چلنے والی ایک ریاستی اقلیتی خود مختار یونیورسٹی ہے جو نیو ٹاؤن، مغربی بنگال میں واقع ہے۔ اس یونیورسٹی کا پرانا نام مدرسہ عالیہ کلکتہ تھا۔ سنہ 2008ء ميں اسے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔ اس وقت یونیورسٹی میں انجینئری، فنون لطیفہ، سائنس وغیرہ موضوعات میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم دی جاتی ہے۔

داخلہ

[ترمیم]

جامعہ عالیہ کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے بیشتر کورس میں داخلہ امتحان کے ذریعہ دیا جاتا ہے جبکہ ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں انٹرویو کے بعد داخلہ ملتا ہے۔

کیمپس

[ترمیم]

جامعہ عالیہ میں مختلف اقسام کے نصاب تعلیم کے لیے چار علاحدہ کیمپس بنائے گئے ہیں جو پارک سرکس، تڑاتلا اور نیو ٹاؤن (راجا رہاٹ) میں واقع ہیں۔[1]

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 15 دسمبر 2011ء کو جامعہ عالیہ کیمپس کی بنیاد رکھی اور 11 نومبر 2014ء کو تعمیر مکمل ہونے پر اس کا افتتاح کیا۔[2] نیو ٹاؤن کے کیمپس میں 156 درس گاہیں جن میں بارہ ہزار طلبہ کی گنجائش ہے۔ یہ کیمپس محض سائنس اور ٹیکنالوجی کے طلبہ کے لیے مختص ہے۔ اسی کیمپس میں تین مزید عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جو مختلف تجربہ گاہوں اور مرکزی کتب خانے کے زیر استعمال ہیں۔

پارک سرکس کا کیمپس فنون لطیفہ اور نرسنگ کے طلبہ کے لیے خاص ہے جبکہ تڑاتلا کیمپس میں شعبہ اسلامیات کے طلبہ ہوتے ہیں اور جامعہ عالیہ کا مرکزی دفتر بھی وہیں واقع ہے۔

مرکزی کتب خانہ

[ترمیم]

جامعہ عالیہ کے تین کیمپس میں تین علاحدہ علاحدہ کتب خانے موجود ہیں۔ نیو ٹاؤن کے کیمپس کا کتب خانہ مرکزی کتب خانہ سمجھا جاتا ہے جس میں 1.33 لاکھ کتابیں موجود ہیں۔

جامعہ عالیہ کے کتب خانے میں ادب، اسلامیات، فقہ اسلامی، قانون اور عربی، فارسی اور اردو کی کتابوں کا بڑا ذخیرہ یکجا ہے۔ اور اب اس میں سائنس، انجینئری، بشریات اور سماجی علوم سے متعلق ذخیرہ کتب یکجا کیا جا رہا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Grand Inauguration Of Aliah University"۔ Times of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2014 
  2. "CM lays foundation of Aliah varsity campus at Rajarhat"۔ Times of India۔ 17 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2013 

بیرونی روابط

[ترمیم]
{{bottomLinkPreText}} {{bottomLinkText}}
جامعہ عالیہ
Listen to this article

This browser is not supported by Wikiwand :(
Wikiwand requires a browser with modern capabilities in order to provide you with the best reading experience.
Please download and use one of the following browsers:

This article was just edited, click to reload
This article has been deleted on Wikipedia (Why?)

Back to homepage

Please click Add in the dialog above
Please click Allow in the top-left corner,
then click Install Now in the dialog
Please click Open in the download dialog,
then click Install
Please click the "Downloads" icon in the Safari toolbar, open the first download in the list,
then click Install
{{::$root.activation.text}}

Install Wikiwand

Install on Chrome Install on Firefox
Don't forget to rate us

Tell your friends about Wikiwand!

Gmail Facebook Twitter Link

Enjoying Wikiwand?

Tell your friends and spread the love:
Share on Gmail Share on Facebook Share on Twitter Share on Buffer

Our magic isn't perfect

You can help our automatic cover photo selection by reporting an unsuitable photo.

This photo is visually disturbing This photo is not a good choice

Thank you for helping!


Your input will affect cover photo selection, along with input from other users.

X

Get ready for Wikiwand 2.0 🎉! the new version arrives on September 1st! Don't want to wait?