For faster navigation, this Iframe is preloading the Wikiwand page for اصغر سودائی.

اصغر سودائی

اصغر سودائی

ادیب
پیدائشی ناممحمد اصغر
قلمی ناماصغر سودائی
ولادت26 ستمبر 1926ء سیالکوٹ
وفات17 مئی 2008ء سیالکوٹ
اصناف ادبشاعری
ذیلی اصنافغزل، نظم
معروف تصانیفچلن صبا کی طرح


پروفیسر اصغر سودائی (1926ء تا 2008ء) لازوال نعرۂ پاکستان، "پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔ لا الہٰ الا اللہ" کے خالق، ماہرِ تعلیم اور شاعر جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 18 مئی 2008ء کو سیالکوٹ میں ہی وفات پا گئے۔

پیشہ ورانہ زندگی

[ترمیم]

تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ نے شعبۂ تعلیم کو اپنا پیشہ بنایا، آپ اسلامیہ کالج، سیالکوٹ اور علامہ اقبال کالج، سیالکوٹ کے پرنسپل کے طور پر کام کرتے رہے اور ڈائریکٹر ایجوکیشن پنجاب بھی رہے۔ 1986 میں آپ ریٹائر ہوئے، ریٹائرمنٹ کے بعد سیالکوٹ کالج آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کی ایڈوائزی کونسل کے رکن بھی رہے۔

تحریک پاکستان میں سرگرمیاں

[ترمیم]

آپ تحریکِ پاکستان کے ایک سرگرم رکن تھے اور مذکورہ نعرہ ان کی ایک نظم "ترانۂ پاکستان" کا ایک مصرع ہے اور اس مصرعے نے اتنی شہرت حاصل کی کہ تحریکِ پاکستان کے دوران یہ نعرہ اور تحریکِ پاکستان لازم و ملزوم ہو گئے اور یہ نعرہ ہر کسی کی زبان پر تھا اور آج بھی پاکستانی اس نعرے کو استعمال کرتے ہیں۔ قائدِ اعظم محمد علی جناح جب تحریکِ پاکستان کے دوران سیالکوٹ تشریف لائے تو انکا استقبال کرنے والوں میں اصغر سودائی پیش پیش تھے اور ان کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر انکا جلوس نکالا۔

قائدِ اعظم خود بھی اصغر سودائی کے نعرے کی اہمیت کے قائل تھے اور ایک بار انھوں نے فرمایا تھا کہ "تحریکِ پاکستان میں پچیس فیصد حصہ اصغر سودائی کا ہے۔ " [حوالہ درکار ہے]

شعری مجموعے

[ترمیم]

آپ نے ایک شعری مجموعہ "چلن صبا کی طرح" یادگار کے طور پر چھوڑا ہے۔ ان کا نعتیہ مجموعہ"شہہ دو سرا" ہے۔ [1]

اعزازات

[ترمیم]

ان کی خدمات کے سلسلے میں انھیں حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ [1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب تعلیم و تربیت، اگست 2023، ص 15
{{bottomLinkPreText}} {{bottomLinkText}}
اصغر سودائی
Listen to this article

This browser is not supported by Wikiwand :(
Wikiwand requires a browser with modern capabilities in order to provide you with the best reading experience.
Please download and use one of the following browsers:

This article was just edited, click to reload
This article has been deleted on Wikipedia (Why?)

Back to homepage

Please click Add in the dialog above
Please click Allow in the top-left corner,
then click Install Now in the dialog
Please click Open in the download dialog,
then click Install
Please click the "Downloads" icon in the Safari toolbar, open the first download in the list,
then click Install
{{::$root.activation.text}}

Install Wikiwand

Install on Chrome Install on Firefox
Don't forget to rate us

Tell your friends about Wikiwand!

Gmail Facebook Twitter Link

Enjoying Wikiwand?

Tell your friends and spread the love:
Share on Gmail Share on Facebook Share on Twitter Share on Buffer

Our magic isn't perfect

You can help our automatic cover photo selection by reporting an unsuitable photo.

This photo is visually disturbing This photo is not a good choice

Thank you for helping!


Your input will affect cover photo selection, along with input from other users.

X

Get ready for Wikiwand 2.0 🎉! the new version arrives on September 1st! Don't want to wait?